Raaz Ki Baat by Mukhtar Ahmed

راز کی بات


اتفاق ہی تھا کہ اس نے بیٹے کو باپ سے کہتے ہوۓ سن لیا "ابّو باہر چلیں ورنہ میں وہ بات امی کو بتا دوں گا"- اس کا باپ کام چھوڑ کر اسے باہر لے گیا- وہ پریشان ہوگئی- وہ کونسی بات ہے جس سے باپ بیٹے کے ہاتھوں بلیک میل ہورہا ہے-
رات کو اس نے بیٹے سے کہا "مجھے وہ بات بتا دو پھر میں تمہیں کل سائیکل دلاؤں گی"- بیٹا لالچ میں آگیا "ابّو نے شادی کی سالگرہ پر آپ کو دینے کےلیے سونے کی انگوٹھی خریدی ہے- کہہ رہے تھے امی کو ابھی نہیں بتانا"-

0 comments:

Post a Comment